اپ ڈیٹ )

بد قسمتی سے ایسے نا اہل حکمرانوں کو ملک کی باگ ڈو ر دیدی گئی جن میں حکومت چلانے نہ ہی مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت موجود ہے ،سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری سانحہ ساہیوال پر وزراء کے بیانات تضاد کا شکا ر ہیں ،مظلوم خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ماورائے عدالت کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے ،ساہیوال میں متاثرہ خاندان سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

منگل 22 جنوری 2019 21:20

ساہیوال، کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ایسے نا اہل حکمرانوں کو ملک کی باگ دور دے دی گئی جن میںنہ حکومت چلانے کی اور نہ ہی مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت موجود ہے ہم جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے اگر سابق امر مشرف اور رائو انور کو سزا دی جاتی تو آج اسطرح کے ظلم اور بربریت کی تاریخ دوبارہ سے نہیں دہرائی جاتی سانحہ ساہیوال پر وزراء کے بیانات تضاد کا شکا ر ہیں مظلوم خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ماورائے عدالت کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں متاثرہ خاندان سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا امجد خان ،اور دیگر جماعت کے ساتھی بھی موجود تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ نام نہاد مدینہ کی ریاست میں شہری بچوں کے ساتھ نکلنے سے ڈرنے لگے ہیں کیونکہ پتہ نہیں کب کہاں سے انہیں دہشت گرد کے نام پر مار دیا جائے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہو ساہیوال میں جس طرح انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے اس سے ملک بھر میں بسنے والے عوام غمزدہ ہیں کوئی بھی ذی شعور انسان اس واقعہ کے حق میں نہیں ہے سیکورٹی کے نام پر لوگوں کو دن دیہاڑے بچوں کے سامنے قتل کر نا انتہائی شرمناک اقدام ہے حکمران طفل تسلیوں کے بجائے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کا قدم اٹھانے سے قبل دس بار سوچے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ذاتی مصروفیات میں مشغول ہیں وہ اچھے اور برے کی تمیز کھو چکے ہیں ساہیوال واقعہ کو آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا حکومتی ناکامی اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ اب تک واضح موقف دینے سے قاصر ہے اور وزراء کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ایسے نا اہل حکمرانوں کو ملک کی باگ دوڑ دے دی گئی جن میںنہ حکومت چلانے کی اور نہ ہی مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت موجود ہے ہم جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے اگر سابق امر مشرف اور رائو انور کو سزا دی جاتی تو آج اسطرح کے ظلم اور بربریت کی تاریخ دوبارہ سے نہیں دہرائی جاتی ہم جے آئی ٹی کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں