چیئر مین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کا اعلامیہ

بدھ 23 جنوری 2019 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چیئر مین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق قلات ڈویژن کے تمام ٹرانسپورز وعوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے۔کہ موٹر ویکل آرڈینس 1965 سب سیکشن 02، سیکشن 67۔

(جاری ہے)

A اور حکومت بلوچستان ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکشن نمبر SOD/PTD/2014/3-36/203 مورخہ 31 دسمبر 2014 کے تحت بلوچستان کے ہر ڈویژن کے کمشنر زکو کلیم ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبر ہیں۔

اندرون قلات ڈویژن جہاں بھی حادثہ پیش آیاہوجس میں مسافر حضرات کی قیمتی جان ضائع یا زخمی ہوں وہ کمشنر آفس میں برائے کلیم درخواست جمع کرسکتے ہیں۔اکثرحادثات جوکہ اور لوڈنگ اور ڈرائیور کی تیز رفتاری کی یا غفلت کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز و پولیس رپورٹ کی روشنی میں دونوں فریقین کی شنوائی کے بعد قصوروار کمپنی مالک درخواست گزار /متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں