ٹراما سینٹر کے آئی سی یو کو مزید بہتر بنانے کے لئے پاکستان چیسٹ سوسائٹی اپنی پوری خدمات پیش کریں گے، ڈاکٹر شیرین خان

منگل 26 مارچ 2019 23:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر اور سربراہ امراض سینہ پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹراعظم بابر کی دعوت پر ٹراما سینٹر کے آئی سی یو کا تفصیلاً دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹرشیرین خان نے کہا کہ ٹراما سینٹر کے آئی سی یو کو مزید بہتر بنانے کے لئے پاکستان چیسٹ سوسائٹی اپنی پوری خدمات پیش کریں گے جلد ہی ٹراما سینٹر کے آئی سی یو کے سٹاف کو پاکستان چیسٹ سوسائٹی کی جانب سے آئی سی یو ٹریننگ دی جائے گی تاکہ ٹراما سینٹر کا آئی سی یو مزید فعال ہو سکے اس موقع پر ٹراما سینٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بابر نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹراما سینٹر کی خدمات کو بلوچستان کے عوام کے لئے مزید بہتر بنایا جائے آئی سی یو کے بعد دوسری ترجیح آپریشن تھیٹرز پر دی جائے گی کہ ٹراما سینٹر کے آپریشن تھیٹر کی تعداد کا مزید اضافہ کریں گے تاکہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ آپریشن تھیٹر فعال رہ سکے اور آئی سی یو کے حوالے سے آج پروفیسر ڈاکٹر شیرین کے مشکور ہیں کہ وہ یہاں اور ٹراما سینٹر کے آئی سی یو کو مزید فعال کرنے میں اپنی ہرممکن خدمت پیش کرنے کا ارادہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں