بلوچستان، تمپ میں سیکورٹی فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح افرادمارے گئے

منگل 23 اپریل 2019 18:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) بلوچستان کے علاقے تمپ میں سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افرادکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح افراد ہلاک ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے تمپ میں گندا در کے مقام پر سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو مسلح افراد ہلاک ہوگئے جن کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال میں ان کی شناخت فراز اور محب اللہ کے نام سے کی گئی نعشیں ضروری کارروائی کرکے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مقامی لیویز کے عملے نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں