ریاست مدینہ میں حواء کی بیٹی محفوظ نہیں،میرعلی مدد جتک

جمعرات 23 مئی 2019 22:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میرعلی مدد جتک نے اسلام آباد میں معصوم بچی فرشتہ کی زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں حواء کی بیٹی محفوظ نہیں اور حکمران عیاشائیوں میں مصروف ہیں واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے اور اس امر کو یقینی بنا یا جائے کہ ضمانت پانے والے ایس ایچ او تحقیقات پر اثر انداز نہ ہو ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سازش کے تحت ملک میں معصوم بچیوں کوزیادتی کے بعد قتل کرنا انتہائی غیر جمہوری عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے معصوم بچیوں کے ساتھ اس طرح واقعات رونما ہونا اسلامی روایات کے برخلاف ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پرسزا دی جائے اور پولیس تھانے میں متاثرہ خاندان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا ہے وہ انتہائی غیر جمہوری عمل ہے تحریک انصاف کی حکومت دعوے کرتی ہے کہ ریاست مدینہ میں پولیس غیر جانبدار ہونگے اور جو بھی کوئی غلط کام کرے گا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی مگر ریاست مدینہ کے حکمرانوں کا رویہ انتہائی غیر جمہوری ہے جو حکومت معصوم بچوں کوتحفظ فراہم نہ کرسکے وہ حکومت چلانے کے اہل نہیں ہے پیپلز پارٹی اس طرح واقعات کی پہلے بھی مذمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں