کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایرانی ڈیزل سمگلر ہلاک

پیر 27 مئی 2019 14:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایرانی ڈیزل سمگلر ہلاک ، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے کلی نوحسا ر میں پی اے ایف ایئر بیس کے قریب سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کااشارہ کیا تاہم ڈائیور نے گاڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تحویل میں لیکر لاش کو شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیامزید کا روائی جاری ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں