بلوچستان کا بجٹ عوامی خواہشات کا آئینہ دار و عوامی اُمنگوں کے مطابق ہے،میر شعیب

نوشیروانی ًہر شعبہ زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں تعلیم‘ صحت‘ زراعت‘معدنیات‘ روڈ سیکٹر وغیرہ کو اہمیت دی گئی وزیراعلیٰ جام کمال اور اُن کی ٹیم اس تاریخی اور مثبت بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین کی مستحق ہے، بیان

جمعرات 20 جون 2019 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان کے بجٹ2019-20 کو تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوامی خواہشات کا آئینہ دار و عوامی اُمنگوں کے مطابق ہے جس میں ہر شعبہ زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں تعلیم‘ صحت‘ زراعت‘معدنیات‘ روڈ سیکٹر وغیرہ کو اہمیت دی گئی وزیراعلیٰ جام کمال اور اُن کی ٹیم اس تاریخی اور مثبت بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین کی مستحق ہے یہ بات انہوں نے یہاں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہی سابق وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال ایک ایسے سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ہمیشہ پاکستان خصوصاً بلوچستان کیلئے قربانیاں دیں اور ہمیشہ مثبت سوچ کو پروان چڑھایاوزیراعلیٰ جام کمال نے اپنی اس مثبت سوچ کو مزید تقویت دیتے ہوئے بلوچستان کے عوام کیلئے بہت کم عرصے میں جوبجٹ دیا ہے وہ قابل دید اوران کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے عوام میں زبردست پذیرائی ملے گی انہوں نے کہا کہ آج مرکز میں جو صورتحال ہے اور اپوزیشن جس طرح سے وفاقی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں لگی ہوئی ہے ایسی نازک صورتحال میںوزیراعظم پاکستان عمران خان کو چاہیے کہ وہ بلوچستان جو معیشت میں پاکستان کو سی پیک کی صورت میں سہارا دے سکتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وزیراعلیٰ جام کمال اور ان کے وژن کو سپورٹ کریں تو بلوچستان ملک میں معیشت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ جام کمال اور انکی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بڑے نازک حالات میں ایک مثبت اور توانا بجٹ پیش کیا خصوصاً وزیر خزانہ ظہور بلیدی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک عوامی بجٹ تشکیل دیا اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال اور ان کی ٹیم نے خاران کے عوام پر بھی احسان کیا ہے اور انہیں اس بجٹ میں نظر انداز نہیں کیا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بجٹ عوامی خواہشات کا آئینہ دار اور حقیقی ترقی کا عکاس ہے انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ بجائے اختلاف ہے اس مثبت اور عوامی بجٹ کو صوبے کے عوام کے بہتر مفاد میں سپورٹ کرے کیونکہ اختلاف اور رسہ کشی سے جو بھی نقصان ہوگا اس صوبے اور یہاں کے عوام کا ہوگا لہٰذا اپوزیشن مثبت رول ادا کرے تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے تعمیر کے راستے کو اپنائے کیونکہ صوبائی بجٹ ایک مالی دستاویز نہیں بلکہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کی واضح سمت کا وہ روڈ میپ ہے جس کا موازنہ عوام ماضی کے بجٹوں سے کرسکتے ہیں اور انہیں اس بجٹ میں بہت سے ایسے مثبت پہلو بھی دکھائی دیں گے جس سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں