پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت پرکرپشن کے الزامات جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے،میر علی مدد جتک

جمعرات 18 جولائی 2019 23:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت پرکرپشن کے الزامات جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے کرپشن ان لوگوں نے کی ہے جو اپوزیشن پارٹیوں کو چھوڑ کر حکومتی پارٹی میں شامل ہوگئے کیا ان سے کرپشن کے بارے میں عمران نیازی نے کوئی پوچھ گچھ کی ہے یا نہیں حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئینگے اور 26جولائی کے بعد حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنو ںکو خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بد ترین انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے عوام کو اب کسی بھی صورت موجودہ حکومت منظور نہیں ہے احتساب کے نام پر صرف اور صرف اپوزیشن رہنمائوں کونشانہ بنا یا جارہا ہے اگر وفاقی حکومت نے ڈرامہ بازی کا سلسلہ بند نہ کیا تو پھر ہم مجبور ہوکر حکومت کے خلاف بہت بڑا احتجاجی تحریک شروع کرینگے ملک میں صرف ان لوگوں کی احتساب ہورہی ہے جنہوں نے اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے پارٹی قیادت کارکنوں اور عہدیداروں کو جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کیلئے قربان کر دیا آج جن لوگوں کو حکومت دی گئی ہے انہوں نے اب تک ملک کیلئے کوئی قربانی نہیں دی انتخابات سے قبل عوام کے ساتھ فراڈ کر کے جب اقتدار ملا تو اب تمام چیزوں کو مہنگائی کر کے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا پیپلز پارٹی حکومت کو کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلط کر دے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں