بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات میں تین افراد جاں بحق ،چھ زخمی

پیر 19 اگست 2019 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات میں تین افراد جاں بحق چھ زخمی ہوگئے ،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو پشین کے علاقے سرانان میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کسٹم اہلکار محمدیوسف جاں بحق جبکہ خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ کے علاقے دشت میں ٹریفک حادثے میں شکیل جان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، اس کے علاوہ ہرنائی میں کرنٹ لگنے سے 14سالہ بچہ جاں بحق ہوگیاحکام نے تمام لاشوں اور زخمیو ں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں