کشمیر کے مسئلے پر امریکہ کی ثالثی مظلوم کشمیر وںکو انڈیا کے حوالے کرنے کے مترادف ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعرات 22 اگست 2019 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر امریکہ کی ثالثی مظلوم کشمیر وںکو انڈیا کے حوالے کرنے کے مترادف ہے امریکہ نے کبھی بھی مسلمانوں بلخصوص پاکستان کا ساتھ نہیں دیا حالت جنگ میں بھی امریکہ نے ہمیشہ ہر مسئلے پر اسلام دشمنوں یعنی یہودونصاریٰ کا ساتھ دیا پاک بھار ت جنگ ہو یافلسطین مسئلہ ہو امریکہ نے دشمن کا ساتھ دیا ہے ۔

15ستمبر کو عوامی مارچ میں بلوچستان کے مسائل کواجاگر اورکرپٹ مافیا کو بے نقاب کریں گے ۔امرائے اضلاع بلخصوص کوئٹہ کے ذمہ داران عوامی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر سطح پر کام شروع کرکے رابطے تیز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار وڈیر ے اورحکومت میں بار بار آنے والوں نے بلوچستان کے مسائل حل نہیں کیے حل صرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی عوام کے مسائل کو جانتی اور ان کوحل کر سکتی ہے نئی حکومت بھی صرف احتساب کو ڈھنڈوراپیٹ رہا ہے حقیقی احتساب ہواتوحکومتی وزیر مشیر سب اس کی زد میں آئیں گے نیت متنازعہ ہوچکا ہے اتنا پیسہ جمع نہیں کر رہا جتنا اس پر خرچ ہورہا ہے احتساب صر ف کسی ایک خاندان یا پارٹی تک محدود نہ رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پے درپے بدامنی کے واقعات حکومت کی سیکورٹی پالیسی کی ناکامی ہے ۔ایک ماہ کے اندربدامنی ہے پے درپے واقعات قابل مذمت ہے جماعت اسلامی بدامنی ،دھماکوں ،قتل وغارت گری کے واقعات کی مذمت کرتی ہے حکومت امن وامان یقینی بنائیں ۔بلوچستان کو لوٹنے والوں کے خلاف جماعت اسلامی میدان عمل میں نکلی ہے کئی دہائیوں سے بلوچستان کو لوٹنے والے کو بے نقاب ،ان سے قومی دولت برآمد اور انہیں سزادینے کی ضرورت ہے ۔

جماعت اسلامی کے امیر سنیٹرسراج الحق 15ستمبر کو عوامی مارچ میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔بلوچستان کے لٹیروں ،بلوچستان کو تباہ وبرباد کرنے والوں اور شہر کو دیہات بنانے والوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔صوبے کے مظلوم ،محب وطن ،جفاکش عوام کو مسائل کے گرداب میں پھنسنے والے عوام کے دشمن ہیں ۔بدقسمتی سے صوبے کے مظلوم عوام جس کوووٹ دے دیتے ہیں وہ خود تو مالامال جبکہ اپنے ووٹرز کو بے حال وپریشان کر دیتے ہیں ۔

بلوچستان میں کرپشن و کرپٹ مافیا نے تو ترقی کی مگر عوام کو کوئی سہولت روزگار وترقی نہیں ملی ۔15ستمبر کو کوئٹہ میں عوامی مارچ حقیقی عوامی اسلامی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگاجماعت اسلامی کی خدمات ،رہنمائوں کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ وفتوادینے والے ناکام ہوگیے ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کی دکھوں کامداوا،اسلامی نظام کا نفاذ کر سکتی ہے ۔حکمرانوں نے کبھی بھی کشمیر ی عوام کا اخلاص کیساتھ ساتھ نہیں دیا پاکستان کوبیرونی دشمنوں کیساتھ اندرونی دشمنوں نے بھی تباہ کرکے رکھ دیا ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں