کوئٹہ، صوبے میں امن و امان بحال کرنے کا پورا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، ایف سی اور سیکورٹی اداروں کو جاتا ھے،بابر یوسفزئی

منگل 17 ستمبر 2019 23:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما بابر یوسفزئی نے اپنے جاری بیان میں سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان بحال کرنے کا پورا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، ایف سی اور سیکورٹی اداروں کو جاتا ھے ماضی میں صوبے میں شورش کی صورتحال پیدا کرکے صوبے میں نفرت کا بازار گرم کیا گیا اور برادر اقوام کو دشمن ممالک سے پیسے لیکر لڑانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن بلوچستان کی غیور عوام اور سیکیورٹی اداروں نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناتے ھوئے صوبے میں مثالی امن و امان بحال کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے متعدد آفسران ، اور جوانوں نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئیے جام شہادت نوش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے تمام شہدا پر فخر کرتی ہے اور حکومت پاکستان شہدا کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گی انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگااور اپنے انجام کو پہنچے گا ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے پاکستان کئی عوام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر بھروسہ رکھیں سابقہ حکومتوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا جس کی وجہ سے ہماری حکومت کو مالی ادائیگیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور ملکی ترقی کے لئیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں