جامعہ بلوچستان میں قائم چین کے مطالعاتی مرکز میں چینی زبان سیکھانے کی کلاسوں کا آغاز کردیا گیا

چائنا اسٹڈی سینٹر کے قیام اور چینی زبان کے کورسز سے بلوچستان کے طلباء طالبات بھر پور انداز میں مستفید ہونگے ،وائس چانسلر جامعہ بلوچستان ڈاکٹر جاوید اقبال

بدھ 18 ستمبر 2019 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) جامعہ بلوچستان میں قائم چین کے مطالعاتی مرکز میں چینی زبان سیکھانے کی کلاسوں کا آغاز کردیا گیا ، ابتدائی طور پر 100طلباء کو چینی زبان سیکھائی جارہی ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز وائس چانسلر جامعہ بلوچستان ڈاکٹر جاوید اقبال نے چائنا اسٹڈی سینٹر کا دورہ کیا اور چینی خطاطی نمائش کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ چائنا اسٹڈی سینٹر کے قیام اور چینی زبان کے کورسز سے بلوچستان کے طلباء طالبات بھر پور انداز میں مستفید ہونگے طلباء کا آنے والے وقت میں سی پیک کے حوالے سے تیار ہونا انتہائی ضروری ہے بلوچستان میں اس طرح کے مواقعوں سے صوبے کے نواجوانوں کو چینی زبان اور دیگر کارگر معلومات فراہم ہونگی اس موقع پرڈائریکٹر چین مطالعاتی مرکزڈاکٹر محمد کامران تاج بھی انکے ہمراہ تھے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں