کوئٹہ:نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر پوسٹ ماسٹر سمیت 2افراد کو گرفتار کر لیا

احتساب عدالت سے گرفتار افراد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لی

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر پوسٹ ماسٹر سمیت 2افراد کو گرفتار کر لیا احتساب عدالت سے گرفتار افراد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لی نیب بلوچستان کے مطابق ملزمان نے کرپٹ عناصر سے ملکر سرکاری زمین کو رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرایاوہی رہائشی پلاٹ اونے پونے داموں اپنے نام پر منتقل کروائے چیئرمین نیب کی جانب سے ملزمان کے وارنٹ جاری ہونے پر گرفتار کیا گیااحتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں