کوئٹہ میں اوپن ہائوس ایکسپو کا انعقاد،معروف کاروباری شخصیات، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ منیجرز نے شرکت کی

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان کی معروف لگژری ہاؤسنگ سوسائٹی ’ایٹین‘ اور سلوشن جنکشن رئیل اسٹیٹ (ایس جی) کی جانب سے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں 20 ستمبرکو دو روزا اوپن ہاؤس ایکسپو کا اہتمام کیاگیا ، یہ خصوصی ایکسپو21 ستمبر تک جاری رہے گی۔ یہ تقریب خطہ بلوچستان کے لئے خصوصی شراکت کے معاہدے کے سلسلے میں تھی جس پر دونوں اداروں کے مابین دستخط ہوئے تھے۔

اس ایکسپو میں کوئٹہ کے معروف کاروباری افراد، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ منیجرز نے شرکت کی۔ مہمانوں نے ’ایٹین‘ کے پریمیم پروڈکٹ لائن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایٹین، طارق حامدی نے کہا کہ ''سلوشن جنکشن کے اشتراک سے اس ایکسپو کے زریعے، بلوچستان کے باشندوں کو ہاؤسنگ پروجیکٹ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آبادکے مرکز میں واقع ایٹین کے پُرتعیش اپارٹمنٹس اور ولاز جدید طرز زندگی اور سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین نمونہ پیش کریں گے۔موٹر وے کے قریب ایٹین ، اورا ڈویلپرز، سیف گروپ ،کوہستان بلڈرز اور ڈویلپرز (کے بی ڈی کا ایک خصوصی مشترکہ منصوبہ ہے۔سلوشن جنکشن رئیل اسٹیٹ کی ایک معروف فرم اور ایٹین کاباضابطہ ڈیلر ہے، جو کوئٹہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آپریشنل ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں