حکمرانوں کو سمجھنا چاہئے کہ تقریروں کے علاوہ بھی ان کے کرنے کے کچھ کام ہیں جن کی طرف سے وہ مسلسل غفلت کا شکار ہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں کو سمجھنا چاہئے کہ تقریروں کے علاوہ بھی ان کے کرنے کے کچھ کام ہیں جن کی طرف سے وہ مسلسل غفلت کا شکار ہیں۔بھاری سودی قرضے،بدترین مہنگائی ،ٹیکسزکی بھر مارکی وجہ سے عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ ہواہے دوسری جانب روزگارکی فراہمی کے بجائے نوجوان اہل پڑھے لکھے نوجوان بے روزگارہورہے ہیں ۔

نجی سطح پر بھی روزگار کے مواقع ناپید یا قلیل تنخواہ پر روزگارملنے کی وجہ سے بھی کم آمدنی والے افراد پریشان رہتے ہیں عوام کو ریلیف نہ دینے اور قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سرکاری یوٹیلٹی اسٹورزاب مکمل طورپر ناکام وویران ہوئے ہیں ۔کشمیر کی آزادی کیلئے حکمرانوں کو بہترسال کے وعدوں واعلانات کے بجائے کشمیریوں کا اخلاص ودیانت داری کیساتھ ساتھ دیکر ان کو مظالم سے نجات دلاناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ تبدیلی سرکار میں عوام کو کوئی مثبت تبدیلی نہیں ملی صرف پریشان کن خبریں مہنگائی ، بے روزگاری ، بھاری قرضے آئی ایم ایف کا پریشر اُن کے پر نائز حکمرانوں پر عمل درآمد کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔حکمران صرف غلط بیانی ،جھوٹے اعلانات کاسہارالیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں حکمران روزانہ بلند و بانگ دعوئوں اور وعدوں سے آگے بڑھ کر کوئی کام کرنے کوتیار نہیں ۔

مولاناعبدالحق ہاشمی نے خیبر پختونخواہ حکومت کی طر ف سے عبایا کا حکم واپس لینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا دعویٰ کرنے والوں نے مٹھی بھر لبرلز اور دین بے زار لوگوں کو خوش کرنے کیلئے اللہ کے حکم کی صریح خلاف ورزی کی ہے ۔ کشمیر کی آزادی کیلئے حکومت کو جہاد کشمیر کا اعلان کرکے خود جہاد کی سرپرستی کرنی چاہئے ۔جب مائیں بہنیں بیٹیاں پکار رہی ہوں تو دینی حمیت اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی طرف سے اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں پر کشمیری اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا فرض ہوچکا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں