جامعہ بلوچستان کی گزشتہ دنوں جامعہ کے خلاف اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی خبروں کی مذمت، جامعہ اس سلسلے میں ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کو درخواست ارسال کرے گی، ترجما ن جامعہ

منگل 15 اکتوبر 2019 18:24

کوئٹہ ۔15 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے گزشتہ دنوں جامعہ کے خلاف اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے خبروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان اس سلسلے میں ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کو درخواست ارسال کرے گی تاکہ بغیرکسی تصدیق کے جامعہ کے خلاف خبر کی اشاع کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

جہاں تک ایف آئی اے جامعہ کے معاملات کی تحقیقات کررہی ہے ابھی تک ان کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی کو گرفتار کیا ہے۔ البتہ وہ جامعہ کے تعاون اور اشتراک عمل سے اپنی تفتیش کو یقینی بنارہے ہیں۔ جو کہ معزز عدالت کے احکامات کی روشنی میں بروئے کار لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں کے خبروںنے جہاں جامعہ کی ساکھ کو متاثر کیا ہے وہاں ملکی اداروں کی سا کھ کوبھی مجروع کیاگیا ہے۔

کیونکہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو تمام سیاسی و صحافتی حوالے سے بالا ترایک اہم معاملہ ہے۔ جہاں پر کئی لوگوں نے اپنی سیاست اور صحافت کو چمکانے کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے ہیں۔ اس بابت جامعہ کے وائس چانسلر نے پہلے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام معاملات کا جائزہ لے گی۔ جس کے داہرہ کار کو بھی وسعت دی گئی ہے۔ جو افسران ، اساتذہ ، طلبہ تنظمیوں تک اپنی تحقیقات کر بروئے کار لائے گی اور جو عناصر ان کے واقعات میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے گی جو ان معاملات کی نگرانی کررہے ہیں ۔

ر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیان کا بھی خیر مقدم کیا گیا ہے ،جنہوں نے اس معاملے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جامعہ کے چانسلر اور صوبائی حکومت کی سرپرستی میں تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ کیونکہ یہ صوبے کی روایات اور اہم تعلیمی ادارے کی عزت کا سوال ہے۔ اور اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ معزز عدالت سے بھی رجوع کرے گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں