کوئٹہ ، ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید ، پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب بم دھماکہ ایک اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا بم دھماکے سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا وزیر داخلہ نے بم دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل گاڑی کے قریب موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیاتھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی زد میں آگئی ایک پولیس اہلکار خلیل احمدشہید ہوگئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد سوراب خان،حیات خان،شایدنذیر،ظہیر احمد،بشیر احمد،دائود،واجد علی،خیر محمد،عبداللہ اورخالد محمود زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا بم دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی جبکہ سیاسی جماعتوں ،صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں