کوئٹہ بم دھماکہ قابل مذمت ہے ، حکومت امن بحال کریں عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں ڈبل روڈ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن بحال کریں عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے بدامنی پھیلانے والے ہم سب کے دشمن ہے سیکورٹی فورسزاور قانون نافذ کرنے والے شہریوں کے تحفظ کیلئے الرٹ رہے نہتے اوربے گناہ افراد کو ٹارگٹ بنانادشمن کا کام آسان کرنے کے مترادف ہے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے بیان میں متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کی مغفرت ،زخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعاکی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں