] پشتونخواملی عوامی پارٹی کاکراچی میں بے گناہ پشتون ڈرائیوروں کی المناک ہلاکتوں اور 5 سے زائد زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:35

Xکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں کراچی میں بے گناہ پشتون ڈرائیوروں کی المناک ہلاکتوں اور 5 سے زائد زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں ملوث رینجرز اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعہ سزا دی جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ جو ادارے اور سیکورٹی فورسز ہمارے عوام کے ٹیکسوں سے پل رہے ہیں آج وہ اپنے ہی غریب عوام پر گولیاں برسا رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں ڈرائیور اپنے برحق مطالبات کے حق کے لئے احتجاج کررہے تھے کہ ریجرز اور ایف ڈبلیو او نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بے گناہ لوگوں کی شہادتوں کا المناک واقعہ پیش آیا بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پورے ملک اور بلخصوص کراچی میں پشتون عوام اپنے جان و مال کے تحفظ کے سنگین مسئلے سے دوچار ہیں اور ماضی قریب ہی میں نقیب اللہ مسعود اور دیگر سینکڑوں لوگوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں میں بھی رائوانوار جیسا قاتل ملوث ہے لیکن اب تک وہ کیفرکردار تک نہیں پہنچ سکا بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طورپر اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور شہیدوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

17-10-19/--419 #h# ؔ طلباء سیاست کے انتشار کا شکار ہونے سے آج ہماری عزتیں محفوظ نہیں، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی #/h# کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ طلباء سیاست کے انتشار کا شکار ہونے سے آج ہماری عزتیں محفوظ نہیں، قومی مفاد میں طلباء کومتحد ہوکر معاشرے کو تعلیم اور علم کی جانب راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ تعلیمی ادارے آباد ہونے سے بلوچستان کے طول وعرض میں آباد لوگوں کی نہ صرف معلومات میں اضافہ ہوگا بلکہ وہ دنیا کے حالات سے وقف ہونگے تعلیم کو فروغ دیکر ہم اپنے سماج کو درپیش موجودہ بحران ،غربت ،افلاس بے روزگاری اور جبر سے نکال کر آئندہ نسل کو باوقار اور باعزت زندگی گزارنے میں مدد دے سکتے ہیں انہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے وفد کو کتب دوست بلوچستان تحریک سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کا مقصد ہے کہ جن حالات میں ہم اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں ہماری آئندہ نسلوں کو اس کا سامنا نہیں کرنا پڑے اور یہ تب ممکن ہے جب ہم اپنی آئندہ نسلوں کو انکے غصب شدہ حقوق سے آشنائی کیلئے تعلیم کی جانب راغب کریں گے انہوں نے کہا کہ طلباء سیاست کے انتشار کا شکار ہونے سے آج ہماری عزتیں محفوظ نہیںاگر آج طلبا قوتیں متحدہ ہوتی توبلوچستان یونیورسٹی میںایسے واقعات رونما نہ ہوتے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضاہے کہ تمام طلباء تنظیمیں اجتماعی قومی مفاد میں آپسی اختلافات کا خاتمہ کرکے اپنے سماج کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے متحدہ ہوں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں