ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری کی نماز جنازہ اداکرد ی گی

صوبائی وزرا کا مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) مکران ڈویژن کیپٹن(ر) طارق زہری کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔وہ گزشتہ روز بینچہ کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے ،کمشنر مکران کوئٹہ میں میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد واپس تربت جارہے تھے کہ قلات سے پچاس کلو میٹردور قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی تیل بردار کار سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی حادثے میں چار افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے جو کہ ناقابل شناخت تھے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

بعد ازاں رات گئے لواحقین نے لاش کو شناخت کرلیا تھا جنہیں جمعہ کی صبح سویرے سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے زہری ہاؤس اور کلی شادیزئی ملک اکبر زہری سٹریٹ رئیس توک قلات میں ہوئی جس میں قبائلی سیاسی رہنمائوں اور سرکاری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم ملک محمدانورزہری کے فرزند، ملک محمد عمر زہری کے بھتیجے، ارشد زہری ایکسین بی اینڈ آر،ڈاکٹر عرفان زہری،جاوید زہری ڈی جی بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام بلوچستان کے بھائی، ملک عبدالرحمن زہری ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چچازاد بھائی تھے۔

اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر میر سیلم کھوسہ سردار عبدالرحمن کھیترا ن ، ڈپٹی سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل اور صوبائی مشیر لائیوسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری کی ناگہانی موت پر اظہارتعزیت کیا ہے، انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن طارق زہری قابل محنتی اور ایماندار افسر تھے، صوبائی وزراء نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں