دنیا بھر میں پولیو جیسے موذی مرض کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کردیا گیا ہے،نصیب اللہ مری

پولیو جیسے خطرناک بیماری کا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے آنے والے وقت میں بہت سی چیلنجز کا سامنا کرناپڑے گا،صوبائی وزیر صحت بلوچستان

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان نصیب اللہ مری نے پولیو کے عالمی دن کے حوالے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم قوم کے بچوں کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردیں۔

نصوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ورلڈ پولیو ڈے منانے کا حقیقی مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہم اپنے معاشرے سے اس موذی مرض کا خاتمہ کریں۔نبچوں کے محفوظ مستقبل سے ہی ہم ایک بہترین سماج اور معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔نپولیو جیسے خطرناک بیماری کا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے آنے والے وقت میں بہت سی چیلنجز کا سامنا کرناپڑے گا۔دنیا بھر میں پولیو جیسے موذی مرض کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے کہا کہ پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان میں پولیو کے وائرس موجود ہیں۔ہمارے ملک میں اس وائرس کی موجودگی کے باعث موذی مرض کی بیماری بچوں پر منڈلارہی ہینصوبائی وزیر کے مطابق پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگانانہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پولیو مہم کے دوران حکومت، کمیونٹی،پولیوورکرز، علمائے کرام اور میڈیا اس میںاہم کردار ادا کررہے ہیں نتمام مکتبہ فکرکے یکجاہونے کی وجہ سے کسی حدتک اس بیماری پر قابو پانے میں ہم کامیاب ہورہے ہیں نپولیووائرس کے خاتمے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے پوری دنیا میں تقریبات منعقد کئے جاتے ہیں نانہوں نے مزید کہا کہ دنیابھر میں اس بیماری سے بچاؤ اور علاج کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے ہمارا بھی مقصد یہی ہے کہ کسی طرح سے اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی ہوسکے تاکہ ہمارا ملک بھی پولیو سے پاک کہلایاجائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں