وفاقی حکومت محمد نواز شریف کی صحت پر بھی سیاست کررہے ہیں،عبدالقادر بلوچ

بدھ 13 نومبر 2019 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ نے وفاقی حکومت کے رویے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت پر بھی سیاست کررہے ہیں اگر میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی بھی صورت سیکورٹی بانڈ وفاقی حکومت کے ساتھ جمع نہیں کرائینگے عدالت میں تمام چیزیں جمع ہیں حکومت کے پاس کبھی بھی جمع نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے کارکن صبر وتحمل سے کام لیں اور کسی بھی ایسے حالات کی طرف نہ جائیں جب تک پارٹی کے صوبائی قیادت اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے ہم پر امن لوگ ہیں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جمہوری دائرے میں رہ کر کام کررہے ہیں وفاقی حکومت جان بوجھ کر اپنے مسائل پیدا کررہے ہیں جب عدالت نے نواز شریف کے صحت کے معاملے کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمانت دی اور اب ان کی صحت انتہائی تشویشناک مراحل میں ہے جب عدالت میں نواز شریف کے تمام چیزیں بطور ثبوت جمع ہیں تو پھر حکومت کس چیز کی گارنٹی مانگتی ہے انہوں نے کہا کہ اب ہم حکومت کے پاس کسی بھی صورت سیکورٹی بانڈ نہیں رکھیں گے کیونکہ حکومت اپنی معیشت بہتر نہیں کرسکتے اب سیکورٹی بانڈ کے ذریعے معیشت کو بہتر کرینگے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ حکومت عوام کوبے وقوف بنانے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت پر بھی سیاست کررہے ہیں اگر میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی بھی صورت سیکورٹی بانڈ وفاقی حکومت کے ساتھ جمع نہیں کرائینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ایک قومی سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی جب میاں نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہوگئی تو انہوں نے اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر پاکستان آئیں اور عدالتوں کاسامنا کیا اور اب بھی علاج کے بعد نواز شریف واپس پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں