کوئٹہ ،موٹروے پولیس ویسٹ زون کی جانب سے (آج)سے ایف پی ایس سی کا امتحان پاس کرنیوالے امیدواروں سے ٹیسٹ لیے جائینگے

اتوار 17 نومبر 2019 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) پاکستان موٹر وے پولیس ویسٹ زون کے ڈی آئی جی علی شیر جھگرانی نے کہا ہے کہ پاکستان موٹروے پولیس ویسٹ زون کوئٹہ کی جانب سے آج بروز پیر 18 نومبر سے 27 نومبر 2019تک ایف پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے والے 767 امیدواروں سے ٹیسٹ لیا جائے گا مذکورہ امیدوار بی پی ایس 14 کے پیٹرول آفیسر کے فزیکل ، ڈرائیونگ ٹیسٹ ، شہید ڈی آئی جی فیاض سنبھل پولیس لائن کوئٹہ میں صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک لئے جائیں گے جن کی لسٹ موٹروے کی ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئی ہے بلوچستان سے تعلق رکنے والے بے روزگار نوجوان اس میں حصہ لے رہے ہیں مذکورہ بھرتی ہونے والے نوجوان بلوچستان کی دیگر شاہراؤں پر موٹر وے پولیس کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے عوام کی خدمت کرینگے اس حوالے سے ڈی آئی جی موٹر وے کا کہنا ہے کہ بھرتی کا عمل بہت جلد میرٹ اور شفافیت کے ذریعے مکمل کیا جائے گااور ان جوانوں کو N50 ، N85 ، M8 پر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ذمہ داری سونپی جائیگی۔

(جاری ہے)

علی شیر جھگرانی نے بتایا کہ ان نوجوانوں کی بلوچستان موٹر وے پولیس میں بھرتی ہونے سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے صوبے کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں