�مبربروز ہفتہ کیسکو ا ٓپریشن سرکلزمیںبجلی صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہریاں منعقد ہوں گے

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام مختلف آپریشن سرکلز میں صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ07دسمبرکو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام کیسکو سیٹلائٹ ٹاون سب ڈویژن کے دفتر واقع سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ میںبروز ہفتہ07دسمبرکو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری منعقدہو گا۔

اسی طرح کوئٹہ سے باہر کیسکو پشین سرکل کے تحت یارو سب ڈویژن کے دفتر،خضدارسرکل کے تحت کیسکوکانک سب ڈویژن کے کردگاپ سب آفس کردگاپ شہرمیں ، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتمام سبی سب ڈویژن کے دفترسبی شہرمیںجبکہ کیسکولورالائی سرکل کے تحت قلعہ سیف اللہ سب ڈویژن کے دفترقلعہ سیف اللہ شہر میںبروزہفتہ07دسمبر بوقت صبح10بجے کھلی کچہریاںمنعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہر یوںمیںکیسکو آپریشن سرکل کے تمام متعلقہ ا فسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ لہٰذا کیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات اوربجلی سے معلق دیگرمسائل کے حل کیلئے اپنے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہریوںمیں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کی بر وقت شکایات کاازالہ کر کے انہیں ریلیف دیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں