ٓکسٹم حکام جان بوجھ کر بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کرنے پر تلے ہیں، آغا محمود شاہ

منگل 10 دسمبر 2019 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ نے کسٹم حکام کی جانب سے بلوچستان کی تاجر برادری پر کاروبارکے دروازے بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام جان بوجھ کر بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کرنے پر تلے ہوئے ہیں انڈسٹریز ایسو سی ایشن کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہونگے جمعیت علماء اسلام سمجھتی ہے کہ موجودہ حکومت اور ان کے ادارے جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلوچستان پہلے سے ہی پسماندگی ،غربت کا شکار رہا ہے اب کسٹم حکام سمیت دیگر ادارے جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزبھی کسٹم حکام نے سیکریپ کے کاروبار کرنے والے تاجر برادری کو پریشانی سے دو چار رکھا ہے اور انڈسٹریز ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کی حق میں کسٹم آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کاروباری حضرات کو کاروبار کرنے کا موقع نہیں دیا تو جمعیت علماء اسلام انڈسٹریز ایسو سی ایشن کے ساتھ ملکر ان کے احتجاج کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں