غربت کے خاتمے،دیہی ترقی،لائیواسٹاک اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں بی آر ایس پی کی کارکردگی کا ذاتی طور پر معترف ہوں، حاجی میٹھا خان کاکڑ

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے لائیوسٹاک حاجی میٹھا خان کاکڑ نے تعلیم،صحت اور دیہی ترقی کے شعبوں میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے موثر اقدامات اٹھا رہی ہیں، غربت کے خاتمے،دیہی ترقی،لائیواسٹاک اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کا ذاتی طور پر معترف ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بی آر ایس پی کے دورے اور چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نادر گل بڑیچ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشیر لائیو اسٹاک حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ بلاتفریق بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں خدمت خلق کے لیے بی آر ایس پی اور نادر گل بڑیچ کی خدمات سے انکار ممکن نہیں، صوبائی حکومت غیر سرکاری تنظیموں کے مثبت سرگرمیوں اور فلاحی منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان سے ہر ممکن تعاون کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نادر گل اور ادارے کی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے فلاحی کاموں سے انتہائی متاثر ہوں، میری ذاتی خواہش ہیں کہ اپنے فنڈز بھی بی آرایس پی کے ذریعے استعمال کروں کیونکہ بی آر ایس پی کے کاموں میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بلوچستان بھر میں بی آرایس پی دیگر تنظیموں کے مقابلے میں عوام میں انتہائی مقبول اور بلاغرض و غایت اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لیے مصروف عمل ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں