اصغرخان اچکزئی ودیگر کا کان مہترزئی میں مسافر کوچ اور پک اپ کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے مسلم باغ کے قریب کان مہترزئی میں مسافر کوچ اور پک اپ کے حادثے میں قیمتی جانوں ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حادثات کا مقابلہ صبر واستقامت سے کیا جاسکتا ہے‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے کے تمام تر قومی شاہراہیں موٹروے پولیس کے حوالے کر کے تیز رفتاری کی روک تھام اور تمام نقل وحمل کو ٹریفک قوانین کا پابند بنایا جائے تاکہ اسطرح کے دلخراش واقعات کا اعادہ نہ ہو‘ صوبے کے تمام قومی شاہراہوں بالخصوص کوئٹہ تاکراچی کوئٹہ تا چمن کوئٹہ تا ڑوب کوئٹہ تاگوادر کو دو رویہ بنایا جائے تاکہ آے روز اس طرح کے ناقابل تلافی نقصانات سے بچایا جاسکے انہوں نے شہدائ کی درجات بلندی کیلئے دعا اور پسماندگان سے دکھ درد کی اس گھڑی میں مکمل اظہار ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں