لندن، ماسکوٹس کی سالانہ ریس، ٹرافی بیری بیرٹ کے نام

منگل 7 مئی 2013 13:42

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء) لندن میں ہونے والی ماسکوٹس کی سالانہ دوسو میٹر ریس میں بیری بیرٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانیہ کے نیشنل کیمپٹن پارک میں ہونیوالی ریس میں مختلف اقسام کے ملبوسات زیب تن کئے ستائیس ماسکوٹس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تمام ماسکوٹس برطانیہ کے اسپورٹس کلب اور بزنس فرمز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ بھاری لباس کے باعث ماسکوٹس رکاوٹیں پھلانکتے ہوئے گرتے اور سنبھلتے رہے۔ بیری بیرٹ نے دفاعی چیمپئن مسٹر بمبل کو صرف پانچ سیکنڈ کے وقفے سے پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ریس میں انیس سو ستانوے کے ایتھنز مقابلوں کے گولڈ میڈلسٹ نے بھی حصہ لیا تاہم وہ ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں