صوبائی ترجمان ایم کیو ایم ملک عمران کاکڑ کا کوئٹہ خود کش حملے کی مذمت

منگل 18 فروری 2020 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) ایم کیو ایم کے صوبائی ترجمان ملک عمران کاکڑ نے کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک بھر میں ہونے والے دہشتگردی کیخلاف ہیں اور کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہر کے چار افراد سیکورٹی اداروں کے موجودگی کے باوجود اس طرح کے واقعات سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی حکومت زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات ا ٹھائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں