مادری زبانوں ہی کے ذریعے تخلیق کا عمل اپنایاجاسکتاہے، مابت کاکا

جمعہ 21 فروری 2020 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہاہے کہ مادری زبانوں کے عالمی دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے دنیا جہان میں جتنے اقوام نے ترقی کے جو منازل طے کئے ہیں وہ مادری زبانوں کی مرہون منت ہے مادری زبانوں ہی کے ذریعے تخلیق کا عمل اپنایاجاسکتاہے فخر افغان باچاخان خان نے مئی 1928 میں پشتو زبان میں مجلہ"پشتون" کا پہلی بار اجرا کیا جو دنیا بھر میں پشتو زبان میں پہلا مجلہ تھا جو آج تک شائع ہوتا ارہاہے گو کہ سرکاری سطح پر 73 سال گزرنے کے باوجود مقامی و مادری زبانوں کی ترویج و ترقی کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے نہ جاسکے جو لمحہ فکریہ سے کم نہیں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آج تمام ضلعوں اور باچاخان مراکز میں اس حوالے سے تقاریب منعقد ہوں گے جبکہ ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام تقریب ارباب ہاوس میں سہہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ 73 سال گزرنے کے باوجود ریاستی سطح پر مقامی بولیوں کی ترویج و ترقی کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے نہ جاسکے عوامی نیشنل پارٹی کو جب بھی موقع ملاہے تو اس دور میں مقامی زبانوں کو اہمیت دی گئی ہے 2008 سے 2013 کے دوران پشتو زبان کے ساتھ ساتھ دیگر زبانیں بھی نصاب کا حصہ بنایاگیا اسی طرح نصاب ہی میں قومی ہیروز کے کارناموں تاریخ کلتور اقدار اور جدوجہد کو نصاب میں شامل کیا گیا انہوں نے کہا کہ جب تک مادری زبانوں میں تعلیم کو رائج نہیں کیا جا تا اس وقت تک ہم عصر حاضر کے چیلنجوں سے نبردآزما نہیں ہو سکتے لہذا حکومت اور ریاست مادری زبانوں کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ نئی نسل تخلیق کی منازل طے کرسکے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام صوبہ بھر میں آج مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقاریب سیمینار منعقد کئے جائینگے جس میں پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ شعرا ادیب لیکوال اظہار خیال کرینگے عوامی نیشنل پارٹی پشون سٹوڈنٹس فیڈریشن نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پارٹی کے زیراہتمام تقاریب میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام آج سہہ پہر 3 بجے ارباب ہاس میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب منعقد ہوگی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی آج پشتو ادبی ٹولنہ لورالائی کے زیر اہتمام سیمینار میں خصوصی شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں