بلوچستان کے مختلف علاقوں مچھ اور خانوزئی میں ایران سے آنے والے زائرین اور افغان مہاجرین کی آمد کے بعدخوف وہراس پھیل گیا

جمعہ 28 فروری 2020 20:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں مچھ اور خانوزئی میں ایران سے آنے والے زائرین اور افغان مہاجرین کی آمد کے بعد مچھ اور خانوزئی میں خوف وہراس پھیل گیا اور دکانیں بند ہونے لگیں مچھ اور خانوزئی میں زائرین اور افغان مہاجرین کی ایران سے آنے کے بعد اسکریننگ کا عمل جاری ہے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ایران سے کچھ دن قبل کچھ زائرین اورافغان مہاجرین آئے تھے مقامی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی زائرین اور افغان مہاجرین کو پکڑ کر اسکریننگ کرائی گئی تاہم ایران میں کرونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہاہے اور بلوچستان کے عوام میں خوف وہراس پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے مچھ اور خانوزئی میں دوسرے روز بھی لوگ خوف میں مبتلا رہیں اور اکثر دکانیں بھی بند ہونے لگیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں