کوئٹہ،صوبائی وزیر داخلہ کا اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل کے موقع پر 20قیدیوں کے جرمانے جیب سے ادا کر کے رہائی کا حکم

کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر معمولی سزاء یافتہ مجرموں کو سی آر پی سی 401کے تحت رہا کیا ہے تاہم ملک دشمن سرگرمیوں ،اغواء اور قتل سمیت سنگین جرائم والوں کو ریلیف نہیں ملے گا مشکل کے ان حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ بھی عوام کو کورونا وائرس جیسی وباء سے محفوظ رکھنا ہے لہٰذا عوام بھی حکومتی فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں،میر ضیاء اللہ لانگو

ہفتہ 28 مارچ 2020 00:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کے روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل کے موقع پر 20قیدیوں کے جرمانے اپنے جیب سے ادا کر کے رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر معمولی سزاء یافتہ مجرموں کو سی آر پی سی 401کے تحت رہا کیا ہے تاہم ملک دشمن سرگرمیوں ،اغواء اور قتل سمیت سنگین جرائم والوں کو ریلیف نہیں ملے گا مشکل کے ان حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ بھی عوام کو کورونا وائرس جیسی وباء سے محفوظ رکھنا ہے لہٰذا عوام بھی حکومتی فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کے روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا آئی جیل خانہ جات نے صوبائی وزیر داخلہ کو کورونا وائرس سے متعلق جیل میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ708قیدویوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں جیل اسٹاف بھی شامل تھا78قیدیوں کو پاکستان بریزر رول 216کے تحت رہائی دی جارہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے جیل میں موجود مختلف سیکشن کادورہ کر کے جائزہ لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی کہ نئے آنے والے قیدیوں کوالگ بیرک میں رکھا جائے اس موقع پر ا نہوں نی20قیدیوں کے جرمانے اپنے جیب سے ادا کئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر معمولی سزاء یافتہ مجرموں کو سی آر پی سی 401،402کے تحت رہا کیا جارہا ہے تاہم ملک دشمن سرگرمیوں،اغواء اور قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث افراد کو ریلیف نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے خطرات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈائون کیا ہے اور ڈبل سواری سمیت ہجوم والے مقامات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ شہر کے خارجی وداخلی راستے بھی بند کر کے اندرون ملک جانے والے آمد ورفت بھی معطل کی ہے یہ تمام تر سخت فیصلے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کئے کیونکہ کورونا وائرس کے خطرات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اس کا واحد حل ہی لاک ڈائون یعنی کہ گھروں تک محدود رہنا ہے تو اس صورتحال میں عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے تحت گھروں تک محدود رہیں غیر ضروری نقل وحمل سے گریز کریں کیونکہ کورونا سے ڈرنا نہیں ہے بلکہ لڑنا ہے تو اس مشکل حالات میں حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام حکومت سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا ہے نواحی علاقوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے پو لیس تھانوں کے حکام کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ فعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتاریاں اور مقدمات درج کئے جائیں اور خصوصاً ان بچوں کے والدین کیخلاف بھی کارروائیاں کی جائے جو اپنے بچوں کو گھروں تک محدود نہیں رکھ رہے ہیں لہٰذا لوگ حکومت کے ساتھ تعاون کریں ورنہ حکومتی ادارے سختی سے پیش آئیگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں