الخدمت فائونڈیشن نے بلوچستان بھر میں اپنا کام تیز کر دیاہے ،انجینئرجمیل احمد کرد

بدھ 1 اپریل 2020 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئرجمیل احمد کردنے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے بلوچستان بھر میں اپنا کام تیز کر دیاہے ضلعی صدور وذمہ داران دیہاڑی والے زمزدوروں کی مدد ترجیح میں کریں مخیر حضرات تاجربرادر ی اہل خیر سرمایہ دارو ں سے ملاقات کرکے ان سے تعاون لیں اور اللہ کے پریشان حال بندوں پر خرچ کریں ۔

ہمارے پاس جتنے وسائل آتے ہیں ہم اضلاع کو بجھوادیتے ہیں انشاء اللہ صوبہ بھر میں الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی ذمہ داران احسن اندازمیں دیانت واخلاص سے ریلیف کام میں مصروف ہیں ۔رجوع اللہ پہلی ترجیح ہو اس کے ساتھ ساتھ رضاکاروکارکنان کرونا سے اپنے آپ کو بچانے کیلئے احتیاط بھی کیا کریں لوگوں کو بھی صفائی ستھرائی کا کہا کریں اور خودبھی اس پر عمل کریں ۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن گوادر سے ژوب تک کروناوائرس سے بچائو اور اس سے متاثرہونے والے دیہاڑی دار مزدور ومساکین کی مدد کررہے ہیں ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ذمہ داران سے فون پر رابطے کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ دیگر فلاحی سماجی تنظیمیں وافراد الخدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے مساکین وغرباء کی مددکرسکتے ہیں ہماراساراکام مخیر حضرات وکارکنان اور ذمہ داران کے تعاون سے ملک بھر میں جاری ہے ۔

پریشان کن حالات میں ہر فرد کوالخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دینا چاہیے اس لیے کہ یہی الخدمت ہے جو ہرطرف خدمات میں مصروف ہیں انشاء اللہ یہ براوقت جلد ختم ہوگا کروناوائرس کااحتیاط کے بعدپریشانی ختم ہوگی ۔حکومتی اعلانات وہدایات پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔ہر کام توکل پر نہیں بلکہ احتیاط وسمجھداری سے ہی ممکن ہے ۔قوم نے جب بھی الخدمت فائونڈیشن کا مالی طور پر ساتھ دیاہم نے کامیابی سے عوام کی بھر پور خدمت کی خواہ سیلاب وبارش اور زلزلہ ہو یا کوئی اورآفت ۔

ہم ہر سطح پر بیوائوں یتیموں ،طلباء وکم آمدنی والے مساکین کی مدد کرتے ہیںآج بھی ہمارے کفالت یتاما،بیوائوں کی خدمت ، بے سہارامساکین کی امدادسمیت پینے کے صاف پانی ،طلباء کی سکالر شپ پروگرام وپراجیکٹس چل رہے ہیںیہ سب مخیر حضرات ،کارکنان وتاجر برادری کے تعاون سے چل رہے ہیں انشاء اللہ مستقبل قریب میں ہم اپنے کام میں مزید ووسعت وبہتری لائیں گے تاکہ پریشان حا ل لوگوں کی مزیدمددکی جاسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں