)صوبائی حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبے کے بڑے چھوٹے کسی اضلاع میں کرونا وائرس کے لیے ٹیسٹ اور دیگر مشینری دستیاب نہیں ،عبدالقدیم بڑیچ

منگل 31 مارچ 2020 22:10

ٌکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی جنرل کونسل کے رکن عبدالقدیم بڑیچ نے کہا کہ صوبائی حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے صوبے کے بڑے چھوٹے کسی اضلاع میں کرونا وائرس کے لیے ٹیسٹ اور دیگر مشینری دستیاب نہیں حکومت کی دعوی بے بنیاد ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ ایک جانب سے صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی بات کی جارہی ہے اور دوسری طرف صوبائی حکومت کے اراکین اپنی مصروفیات میں مشغول ہے بلوچستان کے عوام کو بے یارومددگار یار چھوڑ دیا گیا ہے حکومت کے ذریعے غریبوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے اور حکومت کی طرف سے کوئی امدادی پیکج کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ھے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی غلط حکمت عملی اور تفتان بارڈر سے فوری طور پر لوگوں کو اپنے اپنے صوبوں میں روانہ نہ کرنے کی وجہ سے آج پورے بلوچستان بھر میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور اب حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو قرنطینہ بنانے کی بجائے وزیراعلی ہاس اور گورنر ہاس کو قرنطینہ بنایا جائے تاکہ کہ غریب عوام کے لیے کرونا وائرس وبا کی شکل میں نہ آئے لیکن حکومتی اراکین اپنی حفاظت کے لیے دوروں کا سہارا لے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کہ غریب اور مزدور اور دیہاڑی داروں کے لئے لیے حکومت کی طرف سے ماہانہ تین ہزار روپے اعلان کردہ غریب عوام کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اب کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے لہذا حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرے بلکہ اس پر قابو پانے کے لیے بہتر انتظامات کیے جائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں