ملک پر عملا ملٹری و سیول بیوروکریسی کی حکمرانی ہے، سینیٹر میر حاصل بزنجو

پارلیمنٹ سمیت تمام جمہوری و پارلیمانی ادارے بے توقیر کئے گئے ہیں

بدھ 8 اپریل 2020 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہاکہ ملک پر عملا ملٹری و سیول بیوروکریسی کی حکمرانی ہے پارلیمنٹ سمیت تمام جمہوری و پارلیمانی ادارے بے توقیر کئے گئے ہیں انھوں نے بلوچستان میں چیف سیکریٹری کی سربرائی میں پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو مضحکہ خیز اور پارلیمانی اصول و قوانیں اور آہین و قانون سے متصادم قرار دیتے ہوئے واضع کی ہیے کہ اس کمیٹی کے قیام سے یہ واضع ہوا ہیے کہ اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد کو اپنے تراشے ہوئے بتوں پر بھی بھروسہ نہیں حالانکہ یہ ان کے کٹھ پتلی ہیں۔

(جاری ہے)

حاصل بزنجو نے واضع کی ہیے چیف سیکریٹری کے سربراہی میں قایم کردہ کمیٹی سے عملًا صوبہ میں اسمبلی و پارلیمان کی بساط لپیٹ دی گئی ہے اور صوبہ کو گورنر راج سمیت ون یونٹ کی جانب لے جایا جارہا ہیے۔عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد اب اپاہج و ناتواں اسمبلی کے اختیارات بھی بیوروکریسی کے حوالے کی گئی ہیے جو ملک بھر کے سیاسی و جمہوری قوتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں