عالم اسلام کے حکمرانوں کے غلامی سے امت مسلمہ جابر و ظالم قوتوں کے حصار میں ہے ،رہنما جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

جمعہ 18 ستمبر 2020 02:56

Wکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص‘ مرکزی کنوینئرمولاناعبدالقادرلونی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی شفیع الدین‘ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ ‘مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمرانوں کے غلامی سے امت مسلمہ جابر و ظالم قوتوں کے حصار میں ہے سامراجی قوتیں اپنی دھونس اور اجارہ داری قائم کرنے اسرائیلی ریاست کو دنیا سے تسلیم کروانا چاہتے ہیں اسلامی ممالک کے امن کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں مسلسل عدم استحکام جاری رکھنے کامقصد تاکہ سامراجی مداخلت اور استحصال کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے جن کا ہدف پورا استحصالی نظام اور سامراجی ڈھانچہ ہے انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں امت مسلمہ کومعاشی اور سیاسی میدان میں خودمختار اور باوقار حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں دجالی سازشوں سے مسلم ممالک کے درمیان مزاحمت، بغاوت اور خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کر رہے ہیں جس سیمسلم ممالک کی امن تباہی کے دہانے پر پہنچانا ان کااہم ہدف ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سامراجی آلہ کار کا روایتی کردار ادا کر رہے ہیں صہیونی اور سامراجی قوتوں کیظلم اور بربریت اورمعاشی محرومیوں کو اقوام متحدہ قانونی جواز فراہم کرتا رہا ہے جس سیمسلم ممالک کی امن اور معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیاقوام متحدہ انسانیت سوز مظالم اور جبر میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی کی مظلوم ترین قوم مسلمان بن چکا عالم اسلام کے حکمرانوں کیبیحسی اور غلامی سیامت مسلمہ بے بسی، اذیت ناک، انسانیت سوز مظالم کاسامنا کررہے ہیں ہے۔دنیا کی کونے کونے میں مسلمانوں کیساتھ انسانی تاریخ کے شرمناک مظالم کا ارتکاب کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ افغانستان ،کشمیر ،فلسطین ،شام ،یمن ،عراق، برما میں انسانی حقوق کی قراردادوں کو مجروح کیا جارہاہے۔

نام نہاد مہذب دنیا اوراقوام متحدہ امت مسلمہ پر ہونے والی آتش آہن کی بارش دیکھ کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ حیرت و اضطراب کے اپنی قیادتوں کے طرف دیکھ رہی ہے۔ امت مسلمہ کے حکمران باہمی یکجہتی کو مضبوط کرے اورباہمی اختلافات اور محاذآرائیاں کوپس پشت ڈال کرمظلوم مسلمانوں کو ظلم اور جبر سے نجات دئیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں