ہنہ اوڑک روڈ خاص کر دشت روڈ ایئر پورٹ روڈ پر ون ویلنگ کو روکا جائے،رہنما مسلم لیگ ن

پیر 21 ستمبر 2020 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرسابق میئر رحیم کاکڑ،نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاویداقبال،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،نثار اچکزئی،نصیب اللہ،دین محمد،نظام خان،شنو گل،عمر خلجی،رضا خان خلجی،لیاقت راجپوت،عمر فاروق کاکڑ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کوئٹہ کشمیر ڈپٹی کمشنر اائی جی سی سی پی او اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنہ اوڑک روڈ خاص کر دشت روڈ ایئر پورٹ روڈ پر ون ویلنگ کو روکا جائے غیر قانونی غیر انسانی ون ویلنگ سے درجنوں نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں انتظامیہ صرف ٹھیکیداروں کے چکر میں لگی ہے ضروری ہے کہ فوری طور سے ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے اور 144لگا کر ان کو سخت سزا دی جائے بلکہ صوبائی اسمبلی میں ون ویلنگ کے لئے قانون سازی کی جائے تا وقت کہ گورنر ایک آرڈیننس جاری کریں کیونکہ اس خطرناک عمل سے کافی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں پولیس انتظامیہ اس عمل کو روکنے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کر کے ان نوجوانوں کیخلاف فوری کارروائی کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں