پیرامیڈیکل اسٹاف بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر مساوی حقوق دئیے جائیں ،سید وقار حسین جعفری

پیر 21 ستمبر 2020 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پیرامیڈیکل اسٹاف بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر مساوی حقوق دئیے جائیں سید وقار حسین جعفری مرکزی صدر پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی پاکستان پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف بلوچستان کو حقوق سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے حکومت کو کیری لوگر بل 2000 کے مطابق یکساں بنیادوں پر حقوق دینے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کی نومنتخب کابینہ کے ساتھ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری ظہیر احمد مرکزی چیف آرگنائزر حافظ شہزاد حسین مرکزی نائب صدر و صوبائی صدر سندھ محمد اسماعیل جسکانی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر حبیب خان حاجی الیاس بھٹہ سرپرست اعلی صوبہ پنجاب، مرکزی نائب صدر دوئم محمد اقبال یوسف کے علاوہ نومنتخب صوبائی صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری غلام نبی خاکسار صوبائی چئرمین بشیر احمد چھلگری سمیت صوبائی کابینہ کے عہدیداران بھی موجود تھے اس موقع پر دیگر مقررین نے بلوچستان کے پیرامیڈیکس اور دیگر صوبوں کے پیرامیڈیکس کے مراعات میں تضاد اور بلوچستان حکومت کے ناروا سلوک کے بارے میں بتایا آخر میں مرکزی صدر نے نومنتخب کابینہ کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں