انٹیلی جنس ایجنسیز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 15:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) انٹیلی جنس ایجنسیز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں فورسز نے آپریشن کیا جس میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

فورسز نے آپریشن کے دوران تیار حالت میں 8 بم برآمد کیے اور ہر بم 6 سے 8کلو وزنی ہے، اس کے علاوہ دیسی ساختہ بم بنانے والے سامان سے بھرا تھیلا بھی ملا ہے ، ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور تاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا خیز سامان ممکنہ طور پر افغانستان سے پاکستان لایا گیا تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکا خیز مواد ڑوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے لیے چھپا رکھا تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں