جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، میر ضیاء لانگو

پی ڈی ایم کے جلسے کو فول پروف سیکورٹی دیں گے ،جلسوں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیرکا خیال رکھا جائے ، وزیرداخلہ بلوچستان اپوزیشن ،عوام اوراداروں کے درمیان فاصلے پیدا کرنے سے گریز ، اداروں کیخلاف بات نہ کرے ، ایسا کیا گیا تو بھر پور مذمت کرینگے، پریس کانفرنس

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ جلسے و جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے تاہم ان سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ڈی ایم کے جلسے کو فول پروف سیکورٹی دیں گے البتہ اگر کسی نے ملک و اداروں کے خلاف بات کی تو ہم اسکی مذمت کریں گے اپوزیشن جلسوں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیرکا خیال رکھیں اگرچہ اپوزیشن کے جلسے میںرش ہوگا لیکن عوام نے انہیں مستردکیا ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے اور سیاسی قائدین کو کو فول پروف سیکورٹی مہیا کریں گے اس حوالے سے جو لوگ بائی روڈ آرہے ہیں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکی سیکورٹی کے انتظامات کریں سیاسی قائدین کیلئے بلٹ پرو ف گاڑیوں کابندوبست کیا گیا ہے جلسہ گاہ جانے والے کسی راستے پر کنٹینر نہیں لگائیں گے البتہ وہاں چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس لگے ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلسے و جلوس کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے حکومت اس میں خلل نہیں ڈالے گی لیکن بلوچستان میں ماضی میں دشمن نے عوام اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کیلئے بہت پیسہ لگایالیکن ہم نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اپوزیشن ،عوام اوراداروں کے درمیان فاصلے پیدا کرنے سے گریز اور اداروں کے خلاف بات نہ کریں اگرایسا کیا گیا تو ہم اسکی مذمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس جلسے کے حوالے سے تھریٹ موجود ہیں جس کی وجہ سے ازخود سیکورٹی انتظامات کئے ہیں لوگ اب منفی سیاست اور جلسے و جلوسوں سے تنگ آچکے ہیں 11جماعتیں ملکر اگرچہ لوگ اکٹھے کرلیں گی لیکن ان عناصر کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک ،قوم اوراداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی میڈیا اور اسمبلی دونوں میں مذمت کریں گے اور قراردادیں بھی لائیں گے حکومت کو جلسے و جلوسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہوا اسے کسی نے بھی اچھا نہیں کہا بلاو ل بھٹو زرداری سے آرمی چیف نے بات کی ہے جس کابھی قصور ہوگا وہ تحقیقات میں کھل کر سامنے آجائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں