کوئٹہ، سرکار دو عالم ﷺ کی ولادت کے سبب ظلم و جہالت کے سیاہ بادل چھٹ گئے،مفتی محمدوزیرالقادری

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:15

Kکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدرمفتی محمدوزیرالقادری نے کہاہے کہ سرکار دو عالم ﷺ کی ولادت کے سبب ظلم و جہالت کے سیاہ بادل چھٹ گئے آپ ﷺنے گورے اورکالے ،عربی اور عجمی کے فرق کو ختم کرکے دنیا کو پیغام دے دیا کہ اللہ عزوجل کے نزدیکاگر کوئی بڑا ہے تو وہ متقی وپرہیز گار ہے آج پاکستان اگر مشکلات میں گھیرا ہے تو اس کی وجہ شریعت کے منافی فیصلے ہیں قرآن کا فیصلہ ہے کہ سود لینے اور دینے والے جہنمی ہیں شریعت سے ٹکرائو کے فیصلے کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہاکہ جشن ولادت اللہ عزوجل کی وحدانیت کو اجاگر کرتا ہے دہشتگردی ،کرپشن ،اقرباء پروری نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،ایک طرف دہشتگرد عوام کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں تو دوسری طرف اقرباء پرور،کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے اقرباء پروراور کرپٹ سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نجات اور کرپشن سے پاک کرنا ہے تو نظام مصطفی ﷺکا نفاذ کرنا ہوگا ناموس رسالت ﷺ کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتی سرکار دوعام ﷺکی ناموس کے تحفظ کیلئے قید وبند کی صعوبتیں کچھ نہیں ہیں ہم اپنی جانیں قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں مغربی ممالک دیکھ لیں کہ تمھاری انتہا پسندی دہشتگردی ہمارے دلوں سے حب رسول ﷺختم نہیں کرسکتیںعیدمیلادالنبی ﷺ کے تاریخی جلوس اس بات کی عکاسی کی اعلی مثال رقم کریں گے اورانشاء اللہ عزوجل آنیوالے جلوس میلاداوراجتماعات بہت بڑے اورتاریخی ہونگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں