کوئٹہ ، اسلام دشمن قوتیں سوچی سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو طلبا اورعلما کامقتل گاہ بنادیاگیا ہے ،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیرمولناخلیل احمد مخلص مرکزی نائب امیر مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین ‘مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولنامحمودالحسن قاسمی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی نائب امیر مولنا عبدالروف مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی امیرخیبرپختوخوا مولنا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولناقاری اکمل صوبائی امیر سندھ مولناعزیزاحمدشاہ امروٹی نیودیگر نے کہا کہ مدرسہ کے پر حملہ بدترین دہشت گردی اور سفاکیت کی انتہا ہے اسلام دشمن قوتیں سوچی سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو طلبا اورعلما کامقتل گاہ بنادیاگیا ہے حکومت دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کو فورا گرفتار کرکے نشان عبرت بنائے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر نیشان اقدس میں ناپاک جسارت کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔

(جاری ہے)

او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ اجلاس طلب کر کے ان سے پر زور احتجاج کیا جائے اور 57اسلامی ممالک فرانس کے مصنوعات سے بائیکاٹ کرکیتجارتی اورسفارتی تعلقات منقطع کر لیں انہوں نے کہا کہ حضورﷺسے محبت اور ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا تقاضا ہے انہوں نیکہاکہ فرانسی صدر کی ناپاک جسارت پونے دو ارب مسلمان کی ضمیر جنجھوڑنے کیلییکافی ہے جناب سرور کائنات ﷺ کے یہ گستاخانہ خاکے محض اتفاق کے طورپر شائع نہیں کیے تھے بلکہ یہ واضح طور پر مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے اور ان کے رد عمل کی سطح اور کیفیت کوجانچنے کی ایک منظم کوشش ہے وقت کا یہ تقاضاہے کہ حضور نبی کریم مصلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں اور اسلام دشمن مہم اور سرگرمیوں کا اسلامی سربراہ کانفرنس تنظیم کی سطح پر نوٹس لیا جائے۔

اور او آئی سی کے فورم پر اجلاس بلایا جائے انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے ملک گیر سطح پرمضبوط آواز بلند کریں گے عالمی سامراجی قوتیں عالم اسلام کے وجود کی دشمن ہیں سامراجی قوتیں مسلم امہ کو ایک طرف سیداخلی انتشار میں الجھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کیتحفظ پر امت مسلمہ نیکبھی لچک نہیں دکھائی اور نہ ہی کسی دور میں توہین کو برداشت کیا ہے۔

ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہزاروں جانثاران موجود ہے جب بھی مذہبی جذبات کومجروح کیاتوقافلہ اہل حق اس کے مقابلے میں آگیااوراس فتنہ کی سرکوبی کے لیے سینہ سپر ہو گیا۔ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے مضبوط آواز بلند کریں گے امت مسلمہ تکبیر ،اور حرمت رسول کے نعرے کی ایک ہی گونج سے گستاخوں کے دل دہلا دیئے اور پوری امت مسلمہ کا فرض ادا کرتے ہوئے ہم نے ہر قسم کے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر تحفظ حرمت رسول ﷺ کی خاطر میدان میں نکل جائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں