بلوچستان اسمبلی میں مجالس قائمہ کی خالی نشستوں پر اراکین کاانتخاب عمل میں لایاگیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) بلوچستان اسمبلی میں مجالس قائمہ کی خالی نشستوں پر اراکین کاانتخاب عمل میں لایاگیا ۔جمعرات کے روز ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون وپارلیمانی امور کی عدم موجودگی پر پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبیں شیران نے 5الگ الگ تحاریک پیش کیں جن کی روح سے حاجی محمدنواز کاکڑ کو رکن پبلک اکائونٹس کمیٹی ،میریونس عزیز زہری مجلس قائمہ برائے ہائوسنگ ،فزیکل پلاننگ شاہرات وتعمیرات ،اصغر علی ترین کومجلس قائمہ برائے محکمہ آبپاشی ،توانائی ،ماحولیات ،جنگلات وجنگلی حیات ،ذابد علی ریکی کو رکن مجلس قائمہ برائے محکمہ بلدیات ،بی ڈی اے ،جی ڈی اے ،بی سی ڈی اے اور ٹائٹس جانسن کو رکن مجلس قائمہ برائے زراعت و کوارپریٹوسوسائٹی ،لائیواسٹاک ،ڈیری ڈویلپمنٹ ،ماہی گیری وخوراک منتخب کیاگیا۔

(جاری ہے)

دریںاثناء صوبائی وزیر سردارصالح محمد بھوتانی اور پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کی عدم موجودگی پر ڈپٹی اسپیکر سرداربابر خان موسیٰ خیل نے نصراللہ زیرے اور اخترحسین لانگو کے محکمہ بلدیات و کیوڈی اے سے متعلق توجہ دلائو نوٹسز اگلے اجلاس تک موخر کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی تاکید کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں