کوئٹہ میں پولیس کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ایگل اسکواڈ نے مبینہ طور پر ایئر پورٹ روڈ پر ناکے لگا کر خاتون سے چیکنگ کے بہانے فرضی چالان کر کے پانچ سو روپے بٹو ر لئے

جمعہ 15 جنوری 2021 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) کوئٹہ میں پولیس کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ایگل اسکواڈ نے مبینہ طور پر ایئر پورٹ روڈ پر ناکے لگا کر خاتون سے چیکنگ کے بہانے فرضی چالان کر کے پانچ سو روپے بٹو ر لئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر (س) نامی خاتون اپنے دوبچوں کے ہمراہ گاڑی ڈرائیور کر کے جارہی تھیں کہ ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے خاتون کو روکا اور گاڑی کے کاغذات چیکنگ کرنے شروع کردئیے اس موقع پر اہلکاروں نے خاتون کو بغیر رسید و قانونی جواز کے پانچ سو روپے کا چالان کردیا اور پیسے لیکر چلتے بنے ،خاتون نے پریشانی کے عالم میں پیسے پولیس اہلکاروں کے حوالے کردیے، واضح رہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کیپٹن(ر) غلام اظفر میسر نے ایگل اسکواڈ کے ناکے قائم کرنے کے چیکنگ کر نے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

بی ایم سی نے بلوچستان کو پروفیشنل معالج مہیا کرکے بلوچستان اور عوام کی خدمت میں نمایاں اور تاریخی مقام حاصل کیابی ایم سی کی داخلہ پالیسی بلوچستان کی بنیادی تعلیمی صورتحال کہ عکاس ہے،نیشنل پارٹی کوئٹہ( این این آئی)نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ بی ایم سی نے بلوچستان کو پروفیشنل معالج مہیا کرکے بلوچستان اور عوام کی خدمت میں نمایاں اور تاریخی مقام حاصل کیابی ایم سی کی داخلہ پالیسی بلوچستان کی بنیادی تعلیمی صورتحال کہ عکاس ہے۔

ضلع میرٹ کی بدولت بلوچستان طب کے شعبے میں ممتاز و ماہر معالج موجود ہے۔اور ضلعی میرٹ کے بدولت ہی اضلاع میں بنیادی صحت کے مسائل حل ہورہے ہیں کیونکہ دوردراز اضلاع میں لوکل ڈاکٹر فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام پروفیشنل ادارے لاء کالج، نرسنگ کالج اور دیگر میں ضلعی میرٹ کو لاگو کیا جائے تاکہ تعلیمی عمل سب کے لیے ہو بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں تعلیمی معیار و سہولیات میں واضح فرق ہے۔

جس ضلع میں طلباء عام سی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔تو وہ کہاں معیاری تعلیم حاصل کرسکتاہے۔یہ بولان میڈیکل کالج ہی ہے جس نے طلباء کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کو پروفیشنل مہیا کیے۔بیان میں کہا گیا کہ ضلع میرٹ کی مخالفت کرنا باعث تشویش ہے۔جو بلوچستان میں نہ صرف تعلیمی اداروں کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے بلکہ تعصب و نفرت کو ابھارنے کی سازش ہے۔جسکی نیشنل پارٹی مکمل حوصلہ شکنی اور مذمت کرتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں