عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے ،عتیق الرحمن کاکڑ

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے مفادات کے حصول کیلئے احتجاج کر رہی ہیں ،سینئر رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

پیر 18 جنوری 2021 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عتیق الرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے مفادات کے حصول کیلئے احتجاج کر رہی ہیں ،بلوچستان عوامی پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورعوام سے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے پارٹی انشاء اللہ پورے کریگی۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں عوام کی عدم شرکت سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کے بیانے کو مسترد کردیا ہے اور کسی بھی صورت اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں پہلی مرتبہ صوبے میں اجتماعی ریکارڈ ترقیات کام ہوئے ہیں جو زمین پر نظرآرہے ہیں اورعوام ان ترقیاتی کاموں سے مستفید ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی اے پی نے عام انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے انشاء اللہ انہیں ہر صورت پورا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مختصرعرصے میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے اورانشاء اللہ پارٹی آئندہ انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں