حکمران لوٹ مار ختم کرنے کے بجائے اداروں کو بیچ رہے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

بدھ 27 جنوری 2021 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمران لوٹ مار ختم کرنے کے بجائے اداروں کو بیچ رہے ہیں سرکاری اداروں کی نجکاری بدعنوانی ختم کیے بغیر نقصان دہ ہے حکمرانوں کی بھاری قرضے وبغیر منصوبہ کے نجکاری سے قوم مستقل معاشی دلدل میں پھنس جائیگی۔ حکومت روزدینے کے بجائے بے اہل وپڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگار کر رہے ہیں ۔

سرکاری اداروںکی نجکاری لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کے مترادف ہوگا۔ حکومت بغیر منصوبہ بندی کے نجکاری کا سلسلہ روکے اور لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرکے قوم کی حالت بدلنے پر خرچ کریں ۔انہوں نے کہاکہ اداروں میں موجودہ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے نجکاری کا اعلان کردینا مسئلہ کا حل نہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری اداروں کی نجکاری سے ملکی معیشت مزید خراب ہو جائے گئی ۔

بے روزگاری اور غربت میں بھی اضافہ ہو گا ۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا قوم کے ساتھ وعدہ کرنے وا لے عوام سے روزگار چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ وزیر اعظم جہاں جاتے ہیں وہاں بڑے بڑے اعلانات تو کردیتے ہیں مگر ان پر عملاً کوئی پیش رفت نہیں ہوتی۔بلوچستان کے عوام کو لالی پاپ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

بجلی کے نرخوں میں 200فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ گردشی قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ اشیاء خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔ پاکستان اس وقت برترین معاشی صورتحال کا شکار ہو چکا ہے ۔ہمارے حکمران سب کچھ جانتے اور دیکھتے ہوئے بھی بے حسی اور سفاکی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں ۔انہیں غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد حالات سے دلبرداشتہ ہوکر بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔

سا لانہ 40ہزار نوجوان مختلف اقسام کے نشے کے عاد ی بن رہے ہیں جو کہ تشویش ناک امر ہے۔ اس حوالے سے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے حکمران جماعت اور پی ڈی ایم دونوں ہی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں کو ہی عوام کی کوئی فکر نہیں۔آج ملک و قوم جن گھمبیر مسائل سے دوچار ہیں وہ ماضی کے حکمرانوں کے ہی پیدا کرد ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں