قبائلی فیصلے ملک وقوم کومستحکم کرنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں،علامہ علی نواز القادری

بدھ 27 جنوری 2021 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) سنی تحریک عوامی کے صوبائی چیف آرگنائزرعلامہ علی نوازالقادری نے کہاہے کہ قبائلی فیصلے ملک وقوم کومستحکم کرنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں اقوام بلوچستان قبائلی تنازعات کو حل کرکے ملک و قوم کی خوشحالی میں کرداراداکریںقبائلی فیصلوں کے بغیرناراضگیاں اورجھگڑے ختم نہیں کیئے جاسکتے صوبے کے تمام قبائل اپنی رنجیشیں ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی میزپرقبائلی فیصلے منعقدکریں انہوں نے کہاکہ قبائلی فیصلہ بلوچستان کی قدیم روایات میں سے ایک ہے قبائلی فیصلوں میں انصاف کا علم بلندکرنامعززین کی عدل وانصاف کی علامت ہے قبائلی فیصلوں کے ذریعے عوام کے مسائل کافوری حل ممکن ہوتاہے آپس کی صدیوں سے لڑائیاں اوردشمنیاں قبائلی فیصلوں کے ذریعے خوش اسلوبی کے ساتھ ختم کی جاتی ہیں قبائلی فیصلہ انصاف پرمبنی ہوتوملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کاموجدبنتا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ قبائلی فیصلوں میں انصاف کا علم بلند کرنے والے عوام کے دلوں پرراج کرتے ہیںاقوام بلوچستان کے نوابوں،سرداروں ،وڈیروں اورمعتبرین کوچاہیئے کہ وہ قبائلی فیصلوں میں انصاف کے تقاضوںکوہرصورت پورا کرنے میں کرداراداکریں تاکہ مظلوم کوانصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہوسکے اورفریقین شیر و شکر ہوکر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کاذریعہ بن سکیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں