کوئٹہ ،مولانا حافظ حسین احمد کا مولانا مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

جمعہ 16 اپریل 2021 23:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما صوبہ بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد نیمولانا مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی خاموشی اور تعاون کو کمزور نہ سمجھا جائے مغربی ایجنڈے کو ملک مسلط ہونے نہیں دیں گے ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت ملک کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے مفتی کفایت اللہ ایک محب وطن پاکستانی سابق پارلمنٹرین ہے انھیں پابند سلاسل کرنا بیرونی آقاوں کی خوشنودی کے لیے ہے مفتی کفایت اللہ کی جرم ناموس رسالت ﷺ کی دفاع اور صدائے حق ہے اس جرم کی پاداش میں انھیں جیل بھیجنا حکمران وقت کی اصل چھرہ معلوم ہوا حکمران ھمیں کمزور نہ سمجھے فورا مفتی کفایت اللہ کو رہاکرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز جامعہ رشیدہ سرکی روڈ میں علما اکرام کی ایک وفد سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کہا کہ ملک میں مذہبی طبقے پر مظالم ڈھائی جارہی ہے مذہبی لوگ ہر دور کے حکمرانوں سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو چاہئے تھا کہ پاکستانی قوم اور ناموس رسالت ؐ کی ترجمانی کرتا لیکن صد افسوس شیخ رشید فرانس اور برطانیہ کا ترجمانی کا رول ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ آہین وقانون کے مطابق پرامن جہد و جہد کی ہے جمعیت علما اسلام نے روز اول سے ملکی استحکام و سالمیت کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑ ی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں