کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ایشیا کے بیشتر مسلم ممالک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

عوام سے اپیل ہے ، اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر موذی مرض کو شکست دینے کیلئے تعاون کریں، رہنما بی اے پی

بدھ 21 اپریل 2021 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ایشیا کے بیشتر مسلم ممالک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، بلوچستان میں شہری سمارٹ لاک ڈائون اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے سمارٹ لاک ڈائون اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک اور تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کی طرف سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے گئے ہیں اور صوبے میں لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے شہریوں کو چایئے کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ ماہرین طب کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر ایشیا کو خطرناک حد تک متاثر کرسکتا ہے اور بھارت میں بھی کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی لاک ڈائون کا خاطر میں لایا گیا جس کی وجہ سے آج بھارت میں سینکڑوں افراد کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں حالیہ کرونا کی لہر انتہائی خطرناک ہے جو بچوں کو زیادہ متاثر کرسکتا ہے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال کرتے ہوئے حکومتی اقدامات جو انسداد کرونا کے حوالے سے کئے جارہے ہیں پر سختی سے عمل پیرا ہوکر اس موذی مرض کو شکست دینے کیلئے تعاون کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں