چیف سیکرٹری بلوچستان کا دورہ نوشکی اگر عوامی مفادمیں ہے تویہ خوش آئند ضرور ہے بشرطیہ کہ اس کے ثمرات لوگوں کو نظر آئے ،میرمحمودخان بادینی

منگل 27 جولائی 2021 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے مرکزی رہنماء میرمحمودخان بادینی نے کہاہے کہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا دورہ نوشکی اگر عوامی مفادمیں ہے تویہ خوش آئند ضرور ہے بشرطیہ کہ اس کے ثمرات لوگوں کو نظر آئے لیکن اگراس دورے میں بھی سرکاری آفیسران کے جانب سے سب اچھا والا سرکاری اداروں کی کارکردگی پر محدودصرف بریفنگ شو ثابت ہواہے تویہ نوشکی کے عوامی نمائندوں ٹرانسپورٹرز نمائندوں سیاسی و قبائلی معتبرین یہاں تک میڈیا کے نمائندوں کوبھی قابل قبول نہیں ہوگا ۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب جبکہ ہم واضع کرناچاہتے ہیں کہ رخشان ڈویژن کے عوام مسائل ومشکلات میں اس قدر ڈوبے ہوئے ہیں کہ یہاں کے باسیوں کامسئلہ بریفنگ دینے اور لینے سے حل نہیں ہوگا بلکہ وفاقی حکومت کی تائید سے صوبائی حکومت بلوچستان اپنی آئندہ صوبائی کابینہ کا کوئی خصوصی اجلاس نوشکی میں طلب کر کے رخشان ڈویژن کے عوام کے جملہ مسائل پرمخلصی سے غور غوز کرکے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ یہ کسی تاریخی ریکارڈ کاحصہ بنے رخشان ڈویژن کے عوام کے مسائل خفیہ نہیں بلکہ اوپن ہیں سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری تعلیم صحت آبنوشی کے مسائل نیشنل ہائی وے پر موجود امن امان اور اینٹی سمگلنگ کے نام پر قائم جگہ جگہ چیک پوسٹوں پرٹرانسپورٹروں اورمسافروں کوبے جاہ تنگ کرنا این چالیس تفتان انٹرنیشنل شاہراں پر جگہ جگہ ریت کے ٹیہلوں کا عرصہ سے پڑارہنا مرمت کے نام پر غیر معیاری میٹریل کااستعمال بارڈری عوام پر اپنی مدد آپ روزگار کے مواقع بند کرانے کے مسائل اورخصوصاً نوشکی کے بارڈری علاقوں میں بجلی کاکئی کئی ہفتوں تک خراب ہونیکابہانہ اور18سی20گھنٹوں تک کالوڈشیڈنگ وغیرہ وغیرہ مسائل ومشکلات سے حکومت نہیں توکون چھٹکارہ دلائیگی لہٰذا صوبائی اور وفاقی حکومت اپنے اپنے حصہ کا حق اداکریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں